اہل زمیں کا مریخ کے چاند دیکھنا بھی ممکن ہوگا،سائنسدانوں کا دعویٰ


اسلام آباد: سیارہ مریخ (سرخ سیارہ) گزشتہ ہفتے زمین کے قریب ترین آیا تو اہل زمیں نے ٹیلی اسکوپ کے بغیر اس کا دلکش و حسین نظارہ کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ منفرد واقعہ 15 برس بعد رونما ہوا تھا۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ جب دوران گردش زمین، سرخ مریخ اور سورج کے ساتھ ایک قطار میں آئی تو سرخ سیارہ زمین کے قریب ترین آگیا اور سورج کی روشنی براہ راست پڑنے سے اس کا دیکھا جانا ممکن ہوا۔

اہل زمیں نے بعض مقامات سے سرخ مریخ کو ٹیلی اسکوپ کے بنا دیکھا تو کرہ ارض (زمین) کے جنوب میں رہنے والے اسے دیکھنے سے قاصر رہے۔

مریخ کا زمین سے مشاہدہ بڑا صاف و واضح تھا لیکن کچھ مقامات پر فضائی آلودگی کے باعث نظارے کی شفافیت متاثرہوئی وگرنہ نیویارک جیسے آلودہ شہرمیں بھی سرخ سیارہ دکھائی دے رہا تھا۔

زمین پر بسنے والوں میں ایسے بھی ہیں جنہوں نے مریخ کی برف دیکھی اور کچھ کو ٹیلی اسکوپ کے بغیر اس کے خدوخال صاف دکھائی دیے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جوں جوں مریخ زمین کے مزید قریب آئے گا اس کے دونوں چاند بھی صاف دیکھے جاسکیں گے۔

اہل زمیں نے چند روز قبل بلڈ مون کا بھی مشاہدہ کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں