نواز شریف پمز اسپتال منتقل

نئے مالی سال میں  پمز اسپتال کے23 ارب روپے کے 21 منصوبوں میں سے صرف 5کے لیے محض ایک 1 ارب 48 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کو خرابی صحت کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں آج نواز شریف کے بازو اور سینے میں درد کی وجہ سے طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں کی گئیں تاہم انہوں نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے آنے تک اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

حکام بالا نے سابق وزیراعظم کے مطالبے پر ڈاکٹر عدنان کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دی جہاں تفصیلی معائنے کے بعد انہوں نے نواز شریف کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

اس سے قبل ڈاکٹروں نے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا تو اس میں خون کے کلاٹس پائے گئے جس کی وجہ سے نہ صرف خون کی روانی متاثر ہوئی بلکہ انہوں نے دونوں بازوں میں درد کی شکایت بھی کی جس کے بعد پمز اسپتال کے ڈاکٹر نعیم ملک نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔


متعلقہ خبریں