اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کابلر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جرمنی کی فوکسی کار پر پاکستان کا روایتی ٹرک آرٹ کرانے کے بعد تصاویر ٹوئٹ کی ہیں۔
مارٹن کابلر پاکستانی معاشرت، ثقافت، سیاحت کے مختلف شعبوں سے دنیا کو متعارف کراتے رہتے ہیں۔ پاکستانی ٹرک آرٹ کی وہ پہلے بھی تعریف کرتے رہے ہیں تاہم اس بار انہوں نے باقاعدہ اپنی فوکسی کار پر ٹرک آرٹ کرایا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ آخر کار انتظار ختم ہوا میری نئی فوکسی ٹرک آرٹ کے ساتھ بہت پسند آئی! جرمن گاڑی اور پاکستانی ڈیزائن کا شاندار میل
واہ! ?آخرکار انتظار ختم ہوا. میری نئی فوکسی #truckart کے ساتھ بہت پسند آئی! جرمن گاڑی اور پاکستانی ڈیزائن کا شاندار میل!! کیا یہ خوبصورت نہیں؟ آپکا کیا خیال ہے؟ pic.twitter.com/JlmxuMwLqJ
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) July 29, 2018
انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دریافت کیا کہ کیا یہ خوبصورت نہیں؟ آپکا کیا خیال ہے؟
مارٹن کاہلر جس طرح پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اس کی وجہ سے وہ پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں۔ وہ کبھی سڑک کنارے بیٹھے حجام سے اپنے بال کٹوا رہے ہوتے ہیں تو کبھی کراچی کے فالودے کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں۔