جھنگ میں 7 قومی و صوبائی سیٹوں پر 69073 ووٹ خارج

بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل

جھنگ : پاکستان میں ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں غیرسرکاری نتائج مکمل ہو چکے ہیں۔ بہت سے دیگر معاملات کی طرح بڑی تعداد میں ووٹوں کے مسترد ہونے کو بھی پرتشویش نگاہوں سے دیکھا گیا ہے۔

پنجاب کا ضلع جھنگ بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مسترد کیے گئے ووٹوں کی تعداد خاصی زیادہ ہے۔

ہم نیوز کو نتائج سے متعلق دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جھنگ کی دس نشستوں پر مسترد کیے گئے ووٹوں کی تعداد 69073 ہے۔

25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جھنگ سے  قومی اسمبلی کی تین سیٹوں پر مسترد ووٹوں کی تعداد 33940 رہی جب کہ صوبائی اسمبلی کی سات  نشستوں پر خارج شدہ ووٹوں کی تعداد 35130 ہے۔

صوبائی اسمبلی کی سات میں سے تین نشستوں پر پر پی ٹی آئی اور چار سیٹوں  پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ جب کہ قومی اسمبلی کی تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جھنگ کے حلقہ این اے 114 میں مسترد ووٹوں کی تعداد 12970 ہے، اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل صالح حیات کو 589 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے محبوب سلطان سے تھا۔

 


متعلقہ خبریں