ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے

این اے 239: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کا انتخابی نتائج کو چیلنج |humnews.pk

کراچی: این اے 239 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے نامزد امیدوار خواجہ سہیل منصور نے انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا ہے اور ریٹرننگ افسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

امیدوار کی جانب سے دائر درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سہیل منصور کے الیکشن ایجنٹ کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے۔

اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکرم نے 263 ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ ایم کیوایم کے خواجہ سہیل دوسرے نمبر پر رہے تھے تاہم انہوں نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔

الیکشن 2018 میں ہارنے والے بہت سے امیدوار نتائج سے مطمئن نظر نہیں آتے جبکہ متعدد جماعتوں کی جانب سے دھندلی کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

انتخابات میں کئی اہم سیاسی رہنماؤں کو ایسے حلقوں سے شکست ہوئی ہے جو روایتی طور پر ان کے مضبوط حلقے ہوا کرتے تھے۔ ایسے امیدواروں میں بلاول بھٹو زرداری، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سے سیاسی رہنما دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج مسترد کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں