گلگت بلتستان: جوتل میں سیلاب سے تباہی

گلگت بلتستان: جوتل میں سیلاب سے تباہی|humnews.pk

گلگت: گلگت بلتستان کے نواحی علاقے جوتل میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے بعد معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث جوتل میں دونوں واٹرچینلز مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم بھی متاثر ہورہی ہے لیکن سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا جوتل کی آبادی کو کرنا پڑ رہا ہے۔

سیلابی ریلے نے پانچ ہزارسے زائد کی آبادی پرمشتمل بستی کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایک طرف وہاں کے واٹر چینلز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں تو دوسری جانب مکئی کی کھڑی فصلیں بھی سیلاب کی زد میں آگئی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب  سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا مزید بڑھا تو مسائل میں اضافہ ہو جائے گا جس کے لیے ابھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں