پنجاب کی وزارت اعلیٰ: ن لیگ نے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا


لاہور: پنجاب میں حمزہ شہباز کو  مسلم لیگ ن کے وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری پارٹی دے گی۔

ہم نیوز کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات میں یہ تجویز پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو آزاد امیدواروں سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

عام انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اب تک موصول ہونے والے نتائج کی بنیاد پر پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے 371 میں سے 289 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ن لیگ 127 سیٹیں جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف دوسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 27 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

دیگر سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ (ق) سات، پاکستان پیپلزپارٹی   چھ، پاکستان عوامی راج پارٹی دو، فنکشنل مسلم لیگ  ایک اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 371  ہے جس میں سے 297 جنرل نسشستیں ہیں جب کہ 66 خواتین اورآٹھ  نشستیں غیر مسلموں کے لیے مختص ہیں۔


متعلقہ خبریں