ملتان: انتخابی دھاندلی کے خلاف مظاہرہ، گڑھی خیرو میں شٹر ڈاؤن

ملتان: چینی سے بھرا ٹرک زمین میں دھنس گیا | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے سڑک بند کرکے ٹریفک بلاک کر دیا اورالیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 میں منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی گئی اور پولنگ اسٹیشنز میں موجود پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیے گئے جو دھاندلی کا ثبوت ہے۔

سندھ کے شہر گڑھی خیرو میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 196 کا نتیجہ قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور گڑھی خیرو میں شٹر ڈاؤن رکھا، پیپلز پارٹی نے جمعہ کے روز بھی شہر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مساجد سے اعلان کرائے گئے ہیں۔

عام انتخابات میں شکست کھانے والی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نون اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں نے مبینہ دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں