یوسف رضا گیلانی نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود ووٹ کاسٹ کردیا

یوسف رضا گیلانی نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود ووٹ کاسٹ کردیا |humnews.com

ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 154 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 148 میں ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

قبل ازیں پولیس اورانتظامیہ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کے مرکزی رہنما کو صبح ساڑھے دس بجے ووٹ ڈالنے حامد پور کنورہ جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق صبح سابق وزیراعطم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) ملتان کی قیادت میں اعلیٰ حکام پہنچے اورانہیں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )  کی جانب سے اعلان کردہ وقت کے مطابق پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔

ای سی پی کے ضابطہ اخلاق کے تحت جو افراد شام چھ بجے تک پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخل ہوجائیں گے انہیں وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

گزشتہ عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی گیلانی کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

علی گیلانی کو اغوا کاروں سے تین سال بعد رہائی ملی تھی۔


متعلقہ خبریں