عام انتخابات کے لیے 16 لاکھ کا عملہ تعینات


اسلام آباد: آج کے عام انتخابات کے کامیاب انقعاد کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی خدمات  کے لیے 16 لاکھ افراد  کا عملہ  فرائض انجام  دے رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق  ملک بھر میں  فوج کے تین  لاکھ  70  ہزار اور پولیس کے چار لاکھ  49 ہزار چار سو 65  اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔

پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو لاکھ  21 ہزار پولیس اہل کار،  سندھ میں ایک لاکھ  599، خیبرپختونخوا میں 87  ہزار 269 اور بلوچستان میں 59 ہزار 497 پولیس اہل کار فرائض انجام  دے رہے ہیں۔

پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق  پنجاب اور اسلام آباد میں 48 ہزار 610 پریزائیڈنگ افسر اور دو لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہیں۔

ای سی پی کے مطابق سندھ میں 17 ہزار 747  پریزائیڈنگ افسر اور ایک لاکھ 22 ہزار 204 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسرموجود ہیں جبکہ 61 ہزار 102 پولنگ افسر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 530 پریزائیڈنگ افسر، 83  ہزار 692 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 41 ہزار 846 پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں پریزائیڈنگ افسروں کی تعداد چار ہزار 420  اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران  کی تعداد 23 ہزار 398  ہے جبکہ گیارہ ہزار 699 پولنگ افسر تعینات ہیں۔

ملک بھر میں 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز(ڈی آر اوز)  اور دو ہزار 720 ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز)  تعینات ہیں، قومی اسمبلی کے لیے 272  ریٹرننگ  اور 600 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران  اور صوبائی اسمبلی کے لیے 577 ریٹرننگ  اور ایک  ہزار140 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات ہیں۔


متعلقہ خبریں