پمز کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو آرام کی ہدایت کردی

’حکومت جتنا پیسہ مانگتی ہے دو اور جان چھڑاؤ‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لیکویڈ کے زیادہ استعمال اورآرام کی  ہدایت کی ہے۔

پمز کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں ان کا معائنہ کرنے کے بعد جو میڈیکل رپورٹ تیار کی اس کے مطابق نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ اوریورین ٹیسٹ نارمل ہیں البتہ یوریا کی مقدارزیادہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو میڈیکل بورڈ نے ہدایات کی ہے کہ جن ادویات کا وہ استعمال کررہے ہیں انہیں جاری رکھیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایکوکارڈیوگرافی کل کی جائےگی جب کہ ان کےعلاج سے متعلق فیصلہ بھی  پمزبورڈ کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں