شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے ضروری ہے، سعد رفیق

سعد رفیق (saad rafiq)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو نصیحت کرتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، منفی سیاست سے کوئی فائدہ نہیں، عمران خان کی اصلاح کے لیے ان کا شکست کھانا بہت ضروری ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں جیتیں گے، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف روا رکھے گئے رویے نے مسلم لیگ نون کے کارکن کو متحرک کر دیا ہے، عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار رہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام نون لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیں گے، عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار رہیں، نون لیگ کے خاتمے کا سوچنے والے خاموش ہو جائیں گے، سازشوں کے باوجود پنجاب میں نون لیگ جیتے گی۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مناسب تعداد میں پولنگ بیگز فراہم کرے، پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ باکس کے سامنے بٹھانا لازم قراردیا جائے،  انتخابی عمل میں خامیاں دور کی جائیں تاکہ اعتراض کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پریزائیڈنگ افسر پولنگ بیگز کی تعداد پولنگ ایجنٹس کو بتائیں، پوسٹل بیلٹ کی تعداد ریٹرننگ آفس کے باہر لگائی جائے، جن پولنگ اسٹیشنز میں کمپاؤنڈ نہیں وہاں ووٹنگ یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں