پشاور ہائی کورٹ: ماتحت عدالت کے پانچ ججز معطل


پشاور: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے پانچ ججز کو معطل کردیا۔

پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ججز کو تین ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے ضابطہ کار کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ججز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

معطل ہونے والے ججز میں جسٹس نعیم اقبال، جسٹس اورنگزیب خان، جسٹس جوہر اعجاز علی، جسٹس شکیل الرحمن اور جسٹس سلمیٰ عرفان شام ہیں۔

معطل ہونے والے ججز میں سے دو ایڈیشنل سیشن کورٹ اور تین سول عدالت کے ہیں۔


متعلقہ خبریں