25 جولائی شیر کا دن ہو گا، شہباز شریف

میں اور بیٹے گرفتار ہوئے تو بیٹیاں قیادت کریں گی، شہباز | urduhumnews.wpengine.com

پنڈی گھیب: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا، عوام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقی کا فرق جانتےہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  25 جولائی شیر کا دن ہوگا۔

پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کرآئے ہیں اور پنی صاحبزادی کے ہمراہ جیل کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لالچ، دباؤاوردھمکیاں دی گئیں مگرنوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے واپس آئے ہیں۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر نے  کہا کہ  2013 سے پہلے بجلی جاتی تھی توآتی نہیں تھی لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سےنکال دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے  ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا لیکن تبدیلی کے دعویدار خیبر پختونخوا میں کچھ نہ کرسکے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے غریب طبقے کو بلا سود قرضے دیے، دانش اسکول و تعلیمی ادارے بنائے اورپنجاب کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے  دعویٰ کیا کہ پنجاب کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں