عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل


اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ 20 جولائی تک تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہو جائے گی جبکہ 22 جولائی تک پولنگ بیگز کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اسی طرح 23 جولائی کو ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول پاک فوج سنبھال لے گی اور 24 جولائی کو انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جائے گا، انتخابی سامان کی ترسیل پاک فوج کی زیرنگرانی کی جائے گی۔

پیر کو الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ انتخابی سامان ریٹرننگ آفیسرز کو بھجوا دیا گیا ہے، اس سامان میں بیلٹ پیپرز شامل نہیں تھے، الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پولنگ سے ایک دن پہلے سامان وصول کر لیں۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوجی جوانوں کے حوالے ہوں گی جو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر موجود رہیں گے۔


متعلقہ خبریں