لاہور: پنجاب کے نگراں سیٹ اپ میں تعینات سپریٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) انوسٹی گیشن کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس( اے ایس آئی) نے خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ شاہنواز نے اے ایس آئی باغبانپورہ امتیاز کو ڈانٹنے کے بعد معطل کردیا تھا جس پر امتیاز نے دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔
اسپیشل برانچ کی جانب سےاعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بھی امتیاز کا گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن کے پاس پیش ہونا ثابت ہوگیا ہے۔