اسلام آباد: 9 سنیٹرز اور 3 اراکین قومی اسمبلی سے آن لائن فراڈ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
آن لائن فراڈ، جعل سازی اور ہراسانی کے متعدد واقعات میں اہم سیاسی شخصیات کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا سے 4 لاکھ 90 ہزار روپے دھوکے سے ہتھیا لیے گئے۔
اسی طرح سینیٹر فلک ناز سے شوکت خانم اسپتال کے نام پر 4 لاکھ 85 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ جبکہ سینیٹر بلال مندوخیل سے ایک گورنر کے نام پر رقم ہتھیانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق رکن قومی اسمبلی راجہ کامران اور ناز بلوچ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی جعلی سوشل میڈیا پروفائل بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو درست قرار دے دیا
ان واقعات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

