عمران خان کا نیب کے پی میں فوری پیش نہ ہونے کا فیصلہ

عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا میں فوری  پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بابراعوان نے نیب میں جواب جمع کرایا ہے جس میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

وکیل کی معرفت جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین انتخابی مہم میں مصروفیت کے باعث نیب میں پیش نہیں ہو سکتے ہیں۔ جمع کرائے گئے جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ عمران خان الیکشن کے بعد پیش ہوجائیں گے۔

کے پی نیب نے عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام ہے۔

نیب کا الزام ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے سرکاری ہیلی کاپٹر کا 74 گھنٹے استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 21 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

 


متعلقہ خبریں