فواد حسن فواد کو کل سپریم ایپلٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا

سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو


گلگت: سابق وزیر اعظم پاکستان کے  پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو کل توہین عدالت کیس میں سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت میں پیش کیا جائے گا۔

سپریم ایپلٹ کورٹ کے بینچ نے  گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے متعلق فواد حسن کو طلب کیا تھا جس پر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے قومی احستاب بیورو(نیب) حکام کو حکم دیا تھا کہ فواد حسن کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے جس پر نیب حکام کل انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔

فواد حسن فواد آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ ان کو نیب نے پانچ جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب حکام کا الزام ہے کہ فواد حسن فواد  نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں میرٹ کے برخلاف ٹھیکہ دیا تھا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے نو سی این جی اسٹیشنز کو غیرقانونی طور پر منتقل کیا اور 2005 سے 2006 کے دوران سرکاری اجازت کے بغیر بینک میں ملازمت کی۔


متعلقہ خبریں