بی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کربھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی کردی

bcb

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں بھارت میں سکیورٹی خدشات اور دیگر اہم معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا گیا اور ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اوردیگر اسٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اورویزوں کے امورکو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

بی سی بی نے خط میں حکومتی موقف اوربیانات کو بھی شامل کیا ہے اورسکیورٹی کے حوالے سے خدشات، حکومتی پالیسی اورٹیم کے تحفظات پرزوردیا گیا ہے۔

یہ خط اس پس منظرمیں آیا ہے کہ چند روز قبل بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے احکامات کے تحت آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے بنگلا دیشی فاسٹ بولرمستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے خارج کردیا تھا۔

اس واقعے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں ہے اور ان کی ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ، آٹھویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں فروخت

علاوہ ازیں، بنگلا دیش کی حکومت نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

بی سی بی کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور کھیل کے شفاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بی سی بی کی یہ سخت پوزیشن بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کے تحفظ اور بھارت میں موجود خطرات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp