اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے توسیعی مرحلے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ جہاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت فواد سرور نے اپنے آبائی شہر حیدرآباد کی پی ایس ایل فرنچائز خرید لی۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور امریکا کے شہر ٹیکساس میں مقیم ہیں۔ جو ایف کے ایس (FKS) گروپ (Kingsmen) کے بانی اور مالک ہیں۔ یہ گروپ کرکٹ میں سرگرم ہے۔ اور امریکا میں شکاگو کنگزمین (Chicago Kingsmen) ٹیم کا مالک بھی ہے۔ جو 2024 کی چیمپیئن رہی۔
فواد سرور نے تصدیق کی کہ فرنچائز کا ہوم سٹی ان کا آبائی شہر حیدرآباد (سندھ) ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کو عالمی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں، جو ان کی کامیابی کا راز ہے۔
Hyderabad finds its home in #HBLPSL 🏏
The #NewEra is officially here as FKS joins the HBL PSL family
📺 Watch LIVE on the PSL YouTube channel & the PCB Live app (UK region)
🔗 https://t.co/HNapgvqIg2 pic.twitter.com/auChYZGJ6q— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 8, 2026
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ، آٹھویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں فروخت
انہوں نے کہا کہ کنگزمین گروپ امریکا سے لے کر پاکستان تک کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے۔ گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم پاکستان کے ڈومیسٹک گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئی تھی۔

