تحریک انصاف ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہے، عطا تارڑ

Ata Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہے اور اگر پی ٹی آئی میں واقعی حوصلہ ہے تو وہ ٹی ٹی پی کی کھل کر مخالفت کرے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بزدلوں کے ہاتھ میں ہے، جبکہ خواتین کو نشانہ بنانا بزدلوں کا ہی کام ہوتا ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا، تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے نکل کر ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے۔

وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی جماعت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے سے منع کیا تھا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں اب اوورسیز پاکستانی ریکارڈ توڑ زرمبادلہ وطن بھیج رہے ہیں۔

سڈنی واقعے پر بھارت نے بغیر شواہد اور تصدیق کے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp