پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت

psl 11

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا، 9 کمپنیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔جناح کنونشن سنٹر میں ہونے والی تقریب براہ راست نشر کی گئی ۔

ساتویں ٹیم کس نے خریدی؟

ساتویں ٹیم کے حصول کیلئے زبردست مقابلہ ہوا، ایف کے ایس نے 175 کروڑ میں پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم خرید لی۔

ایف کے ایس نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کیلئے حیدر آباد کا انتخاب کیا۔

ساتویں ٹیم کیلئے بیس پرائس 110کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔

آٹھویں ٹیم کس نے خریدی؟

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ، پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم او ذی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔

آٹھویں ٹیم کیلئے بیس پرائس 170 کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کا نام سیالکوٹ ہو گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ، وفاقی وزرا طارق فضل چودھری ، عطا تارڑ اور وزیرمملکت طلال چودھری بھی شریک ہوئے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود بھی تقریب میں موجود تھے ، سی ای او، پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او، پی سی بی سمیر احمد بھی نیلامی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیمو ں میں انعامات تقسیم

رائزنگ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح پاکستان ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا، دونوں چیمپئن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کھلا ڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیمو ں کو انعامات دیئے، ہانگ کانگ سپر سکسز میں فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔رائز نگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز کی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp