ہیلی بیبر کا سکین کیئر فارمولا، جلد کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ

ہیلی بیبر کا سکین کیئر فارمولا، جلد کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ

مشہور شخصیات کے بارے میں عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنی جلد اور جسم کی دیکھ بھال کے لیے نہایت پیچیدہ طریقے اپناتی ہیں، تاہم عالمی شہرت یافتہ ماڈل اور اسکن کئیر برانڈ رود بیوٹی کی بانی ہیلی بیبر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سکن کیئر روٹین انتہائی سادہ اور آسان ہے۔

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دن کے وقت وہ اپنی جلد کی دیکھ بھال کو سادہ رکھتی ہیں، جبکہ رات کے وقت مکمل نگہداشت پر توجہ دیتی ہیں تاکہ صبح کے وقت زیادہ محنت نہ کرنا پڑے۔

عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا

انہوں نے کہا کہ صبح اٹھ کر وہ سب سے پہلے چہرہ سادہ پانی سے دھوتی ہیں، زبان صاف کرنے والا آلہ استعمال کرتی ہیں، دانت صاف کرتی ہیں اور آئل پلنگ کرتی ہیں، جو ان کے مطابق ان کا روزانہ کا باقاعدہ معمول ہے۔

1۔ فیشل اسپرے سے دن کا آغاز
ہیلی بیبر کے مطابق وہ ہر روز ایک اچھے فیشل اسپرے سے دن کا آغاز کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مصروف دنوں میں، خاص طور پر جب وہ جلدی میں ہوں یا اپنے بیٹے کے ساتھ ہوں، تو وہ صرف چہرے پر فیشل اسپرے کر کے گھر سے نکل جاتی ہیں۔

2۔ رود گلیزنگ ملک کا استعمال
اپنے برانڈ کی ایک پسندیدہ مصنوعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیلی بیبر نے بتایا کہ وہ رود گلیزنگ ملک کو دن اور رات دونوں اوقات میں استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ مصنوعات میک اپ سے پہلے، فاؤنڈیشن کے ساتھ ملا کر یا جلد کو قدرتی چمک دینے کے لیے بہترین ہے، جو جلد کو نرم، روشن اور قدرتی حسن فراہم کرتی ہے۔

3۔ سن اسکرین کا لازمی استعمال
ہیلی بیبر نے زور دیا کہ سورج کی شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے سن اسکرین کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی سن اسکرین کو ترجیح دیتی ہیں جو جلد کو نمی فراہم کرے اور قدرتی چمک دے، خاص طور پر دودھیا یا ہلکی رنگت والی سن اسکرین۔

سر میں جوؤں کی بھرمار، ندا یاسر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

4۔ کنسیلر کو ترجیح، فاؤنڈیشن سے گریز
ہیلی بیبر کے مطابق وہ فاؤنڈیشن کے زیادہ استعمال سے گریز کرتی ہیں کیونکہ اس سے چہرہ بھاری محسوس ہوتا ہے۔ اس کے برعکس وہ صرف چند مخصوص حصوں پر کنسیلر لگاتی ہیں تاکہ چہرہ تازہ اور روشن دکھائی دے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنسیلر جلد پر ہلکا محسوس ہوتا ہے اور وہ خود سکن کیئر کی شوقین ہیں، اسی لیے اپنی جلد کی نگہداشت پر خاص توجہ دیتی ہیں۔

یہ سادہ مگر مؤثر چار مراحل پر مشتمل سکن کیئر روٹین ہیلی بیبر کی صاف، صحت مند اور روشن جلد کا راز ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp