ایل او سی کی 1800 سے زائد خلاف ورزیاں ہوئیں، ملیحہ لودھی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 2018 میں بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی 18 سو سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں۔

منگل کو اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کشمیر رابطہ گروپ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مسلم سفیروں کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مسلم سفیروں سے ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور مسلم ممالک کے سفیروں کو بتایا گیا کہ سال رواں کے دوران بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی 18 سو سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، مسلم ممالک کے سفیروں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان سے اظہاریکجہتی کا اظہار کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر رابطہ گروپ  نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آزاد  کمیشن کے قیام کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں متحرک کشمیری رہنماؤں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں