کارکنوں کو گدھا کہنے پر عمران کو نوٹس بھیجنے پر غور

تحریک انصاف امیدواروں میں عمررسیدہ اور نئے شامل ہونے والوں کی بڑی تعداد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور عمران خان کو باقاعدہ شوکاز بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیف نے جمعہ 13 جولائی کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے لاہور آمد کے موقع  پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور جا کر اپنے قائد کا استقبال کرنے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو گدھا قرار دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو باقاعدہ نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد گرفتاری دینے 13 جولائی کو لاہور پہنچے تھے اور نون لیگ نے اپنے کارکنوں کو ایئرپورٹ پہنچ کر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کرنے اور شاندار استقبال کرنے کی کال دی تھی۔


متعلقہ خبریں