ویرات کوہلی کی جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری

kohli

کوہلی نے اپنی سالگرہ والے دن اہم سنگ میل عبور کرلیا


بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں سنچری مکمل کرلی۔

ان کی شاندار بیٹنگ کے بعد ایکس پر ویرات کوہلی کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں سرفہرست رہا۔

رائے پور میں یہ کوہلی کی پہلی سنچری ہے، جس کے ساتھ وہ 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے یہی اعزاز بھارت کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

کوہلی، روہت اور گمبھیر کے تعلقات میں دراڑیں کھل کر سامنے آگئیں

اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 26 مختلف مقامات پر سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز 21 مختلف گراونڈز پر سنچریاں بنا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp