وزیر اعلیٰ سیاست بھی کریں اور صوبہ بھی چلائیں، گورنر خیبرپختونخوا

faisal kareem kundi

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی(faisal kareem kundi) کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر دیکھ کر پتہ چلا کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا نے دھرنا دیا ہے،سیاست اور حکومت الگ الگ چیزیں ہیں،وزیر اعلیٰ سیاست بھی کریں اور صوبہ بھی چلائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے،یہ وقت صوبے میں امن قائم کرنے کا ہے،ملاقات ہو یا نہ ہو، صوبے کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز، وانا کیڈٹ کالج اور ڈیرہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے ایک جیسے تھے،تینوں حملوں میں افغان شہری ملوث تھے، تینوں حملوں کی ٹائمنگ ایسی تھی کہ بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔

انتشار پھیلانے والوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کی مکمل حمایت کرنی چاہیے،امن کی خاطر فوج، پولیس اور ایف سی کے جوان شہادتیں دے رہے ہیں۔

اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں

قبل ازیں انہوں نے رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،فاتحہ خوانی کی ۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp