افغانستان سے ڈرون حملے میں تاجکستان میں 3چینی ملازمین ہلاک ہوگئے ۔
تاجک حکام کے مطابق 26نومبر 2025 کی رات افغانستان سے مسلح حملہ ہوا،حملے میں ایل ایل سی شوہین ایس ایم کےملازمین کے کیمپ کونشانہ بنایا گیا۔
بھارت،افغانستان سے کشیدگی:ایران کا پاکستان کو’’ بلینک چیک‘‘دینے کا اعلان
حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں اسلحہ نصب تھا،حملے کے نتیجے میں 3چینی ملازمین ہلاک ہوئے۔
تاجکستان نے حملے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے دہشتگرد گروہوں کی کارروائیوں کی مذمت کی ،افغان حکام سے سرحد پر استحکام اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کامطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان نے اس بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کا استعمال ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والا خطرہ کتنا سنگین ہے۔
ایران کی ایک بار پھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش
پاکستان ہمسایہ کی حیثیت سے بارہا افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا شکار رہا ہے،پاکستان کے عوام اپنے چینی دوستوں اور تاجک شراکت داروں کے غم میں شریک ہے۔
افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے،دہشت گرد عناصر کا افغان سرزمین کا بار بار استعمال تشویش کا باعث ہے۔
افغانستان سے مذاکرات اس وقت ہوں گے جب وہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد وں کے خلاف کارروائی واحد حل ہے،پاکستان چین کے ساتھ مل کر سلامتی کے فروغ کے لیے کام جاری رکھے گا۔
