بِٹ کوائن (bitcoin)کی قیمت چار ماہ کی نئی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 100992 ڈالر ہو گئی ۔
غیر یقینی صورتحال: کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے قبل مکمل تحقیق کا مشورہ
ایتھیریم (Ether) کی قیمت میں بھی 6.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کئی چھوٹی کرپٹو کرنسیاں (Altcoins) اس سال اب تک اپنی قدر کا 50 فیصد سے زائد کھو چکی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، منڈی میں یہ دباؤ اکتوبر کے وسط میں شروع ہوا، جب بڑے پیمانے پر لانگ پوزیشنز کے لیکویڈیشن نے اربوں ڈالر کے نقصانات پیدا کیے۔ اس کے بعد سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کرپٹو مارکیٹ میں بڑا جھٹکا، 24 گھنٹوں میں 19 ارب ڈالر کا نقصان
بٹ کوائن فیوچرز میں اوپن انٹرسٹ اب بھی کریش سے پہلے کی سطح سے کافی نیچے ہے، اور اگرچہ فنڈنگ ریٹس بہتر ہوئے ہیں مگر ٹریڈرز دوبارہ منڈی میں داخل ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، بٹ کوائن اس سال صرف 10 فیصد بڑھا ہے، جو اسٹاک مارکیٹ سے کم کارکردگی ہے۔ایرگونیا ریسرچ کے ڈائریکٹر کریس نیو ہاؤس کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اب مختصر اور محتاط ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔
