کافی عرصے سے اینٹی کرائم ایجنسیوں کے ریڈار پر رہنے کے بعد آخرکار بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔
بھارت کی مالیاتی جرائم سے نمٹنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انیل امبانی گروپ سے وابستہ اداروں کی 30 ارب بھارتی روپے (تقریباً 341 ملین ڈالر) مالیت کی 40 سے زائد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
یہ بات پیر کو سرکاری ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتائی۔
The Directorate of Enforcement (ED) has provisionally attached properties worth about Rs 3,084 crore linked to entities of the Reliance Anil Ambani Group. The orders were issued on 31 October 2025 under Section 5(1) of the Prevention of Money Laundering Act (PMLA).
The attached… pic.twitter.com/3NxjxycurC
— ANI (@ANI) November 3, 2025
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ تاہم ایجنسی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ جائیدادوں میں رہائشی و تجارتی عمارتیں، پلاٹ اور کمپنی کی سرمایہ کاری کے دیگر اثاثے شامل ہیں۔
