مہمند ڈیم منصوبہ:پاکستان اور کویت کے درمیان قرضے کے دوسرے معاہدے پر دستخط

kuwait

پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے(mohmand dam hydropower project) کے لئے قرضہ کے دوسرے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ۔

وزارت اقتصادی امور میں  منعقدہ تقریب میں حکومتِ پاکستان اور کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (تقریباً 25 ملین امریکی ڈالر) مالیت کے دوسرے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

سرکاری ملازمین کو ارزاں رہائشی پلاٹس کی فراہمی، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے مابین معاہدہ

حکومتِ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم جبکہ کویت کی جانب سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، سفارتخانہ ریاست کویت فہد ہشام ایچ اے ایس الدوسری نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے حکومت کویت اور کویت فنڈ کا پاکستان کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رعایتی فنانسنگ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات اور دیرینہ شراکت داری کی عکاس ہے۔ انہوں نے توانائی، پانی اور سماجی شعبوں میں کویت فنڈ کی مالی معاونت کو سراہا جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبہ تسلی بخش انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور دوسرے قرض کی رقم سے اس سٹریٹجک منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی۔

انہوں نے تیسرے قرض کے معاہدے پر جلد دستخط کی ضرورت پر زور دیا اور کویت فنڈ کو پاکستان کے دیگر ترجیحی ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہِ کویت نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کویت فنڈ کے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے مئی 2024ء میں منعقدہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کے پانچویں اجلاس کے دوران پاکستان نے کویت فنڈ سے مہمند ڈیم منصوبے کے لئے کل 30 ملین کویتی دینار (100 ملین امریکی ڈالر) کی فنانسنگ کے معاہدے پر جلد دستخط کی درخواست کی تھی، جسے چار مساوی اقساط میں جاری کیا جانا تھا۔ جون 2024ء میں پہلے قرض کے معاہدے کے بعد آج کے دستخط اس عزم کے دوسرے مرحلے کی نمائندگی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں
    
WhatsApp