ای چالان، شہریوں کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے باخبر رکھنے کیلئے ایپ متعارف

E Challan

کراچی: شہر قائد میں ای چالان سسٹم آنے کے بعد شہریوں کو اپنی ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے باخبر رکھنے کے لیے ایپ متعارف کرا دی گئی۔

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کا اجرا شروع کر دیا گیا۔ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیے ٹریکس سٹیزن موبائل ایپ بھی متعارف کرا دی۔

شہری ایپ کے ذریعے اپنی گاڑیوں کی مکمل معلومات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے باخبر رہیں گے۔

ای چالان سے متعلق ٹریکس سٹیزن ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ جس میں آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام گاڑیوں خود بخود ایپ پر ظاہر ہو جائیں گی۔

ایپ کے کئی فیچرز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتے ہی فوری اطلاع موصول ہو جائے گی۔ یہ 2 حصوں یعنی وارننگ اور ای ٹکٹس کی صورت میں موصول ہو گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کے پہلے دن صرف 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے گئے۔ جس کی مالیت مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا۔ اس کے باوجود صرف 6 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیجانب سے عمران خان کو پے رول یا شفٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں، بیرسٹر عقیل

رپورٹ میں کہا گیا کہ اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک ہزار 535، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166 جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔


متعلقہ خبریں