امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہتھیار مانگنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ انہوں نے امریکا کے کئی بہترین ہتھیار اسرائیل کو دیئے اور اسرائیل نے ان ہتھیاروں کا اچھا استعمال کیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہتھیار مانگنے کے لیے نیتن یاہو مجھے فون کرتے تھے، نیتن یاہو جو ہتھیار مانگتے تھے ان میں سے کچھ ہتھیاروں کے بارے میں تو پہلے کبھی سُنا بھی نہیں تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا
امریکی صد نے خطاب کے دوران نیتن یاہو کے لیے عام معافی کا انتہائی غیر متوقع مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کر دیے ہیں۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔
اس وقت دنیا کو صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ معاہدے کے موقع پر کہا تھا کہ یہ معاہدہ پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن ہے ، غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو گا۔
