چیف الیکشن کمشنر کے لیے اضافی سیکیورٹی طلب

چیف الیکشن کمشنر کے لیے اضافی سیکیورٹی طلب | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث چیف الیکشن کمشنر کے لیے اضافی سیکیورٹی طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی میں پشاور خود کش حملے کے باعث اضافہ کیا جا رہا ہے، حکومت سے سردار رضا خان اور اُن کے اہلخانہ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو کسی بھی قسم کی دھمکی نہیں ملی، سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم ( آر ایم ایس ) کے استعمال کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر آر ایم ایس کے تحت الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئے قانون کے تحت آر ایم ایس سے نتائج بھیجنا  قانونی ضرورت ہے جب کہ 2013 کے انتخابات کی طرح اس بار غلطی کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کے لیے تربیت یافتہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایم ایس سے نتائج نہ بھیجنے والے ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں