قومی ہیروارشد ندیم(arshad nadeem) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیرج چوپڑا (neeraj chopra)سے طویل تھرو پھینکی،ارشد ندیم نے 85.28اور بھارت کے نیرج نے 84.85میٹر تھرو پھینکی۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو76.99میٹر ،دوسری تھرو 74.17میٹر، جبکہ تیسری تھرو 85.28میٹر کی پھینکی،ارشد ندیم نے تیسری باری میں 85.28 کی تھرو پھینک کر کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا نے 84.85 میٹر کی تھروپھینکی،جرمن جولین کھلاڑی ویبر بھی فائنل میں پہنچ گئے۔انہوں نے اپنی دوسری باری پر 87.21 میٹر کی تھرو پھینکی۔
ہاتھ نہ ملانے کا تنازع،رکی پونٹنگ نے خود سے منسوب بیان پر خاموشی توڑ دی
بھارت کے روہت یادیو نے 77.81 میٹر کی تھرو پھینک دی۔کینیا کے کھلاڑی نے 85.96 کی تھرو پھینکی،کینیا کے جولیس ییگو فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئے۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

