بیلٹ پیپرز کی طباعت 15 جولائی تک مکمل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ترسیل کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 15 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 20 جولائی تک ان کی ترسیل مکمل کر لی جائے گی۔

ای سی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل ہو چکی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور جہلم کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل  بدھ  کے روز کی گئی۔

عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ترسیل کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد کی گئی ہے، ان انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جن پر دو ارب سے زیادہ کی رقم خرچ ہو گی، ان کے لیے کاغذ بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز پر واٹرمارک بھی موجود ہو گا۔

اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام تیزی سے جاری ہے۔


متعلقہ خبریں