پشاور خودکش حملہ کا مقدمہ درج: شہدا کی تعداد 20 ہو گئی


پشاور: یکہ توت خود کش دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرا دی گئی ہے جس  میں انسداد دہشت گردی سمیت پانچ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

منگل کی شب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور سمیت 20  افراد شہید اور 62 زخمی ہوئے تھے، شہدا میں آصف خان، محمد شعیب، محمد نعیم، یاسین، محمد گل، رضوان، ضمیرخان، اسرا، سمین، صادق نجیب اللہ، عابد اللہ، حذیفہ، عارف حسین، اختر گل، عمران اور خان محمد  شامل ہیں۔

دھماکے کے شہدا میں  ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔

دس شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ عیسیٰ خیل جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہارون بلور کی نماز جنازہ  آج  شام  پانچ  بجے  وزیر باغ  پشاور میں ادا کی جائے گی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)  آپریشنز جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ تیس سے چالیس مشکوک افراد جائے وقوعہ کے اطراف سے گرفتار کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں