عام انتخابات: سندھ کا ضلع خیرپور حساس ترین قرار

کراچی: ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  نے سندھ  کے پانچ  ہزار 673  پولنگ اسٹیشنز اور 20 ہزار 165 پولنگ  بوتھس  حساس ترین قرار دے دیے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ  کے 65  فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین  قرار دیا  ہے، سندھ کے پانچ ہزار 776  پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ صرف ضلع خیرپور کے 788  پولنگ اسٹیشنز کے دو ہزار 502  پولنگ بوتھس  کو حساس بتایا  گیا ہے۔

سندھ میں عام انتخابات کے دوران 29 اضلاع  میں سب سے زیادہ حساس ترین ضلع خیرپور کو قرار دیا گیا ہے جبکہ کراچی کے علاقے کورنگی کے 732 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے 20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنز اور 60 ہزار 100  پولنگ بوتھس کو پہلے ہی حساس قرار دیا جا چکا ہے۔

خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے سات ہزار تین سو 86  پولنگ اسٹیشنز اور 21 ہزار ایک سو 58 پولنگ بوتھس اور سندھ  کے پانچ ہزار سات سو 76  پولنگ اسٹیشنز جبکہ 19 ہزار تین سو 87  پولنگ بوتھس  کو حساس ٹھہرایا  گیا ہے، ان میں شہری اور دیہی دونوں علاقے شامل ہیں۔

پنجاب میں پانچ ہزار چھ سو 86 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 15 ہزار چار سو 66  پولنگ بوتھس اور بلوچستان میں ایک ہزار سات سو 68 پولنگ اسٹیشنز اور تین ہزار پانچ  سو 36 پولنگ بوتھس  کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک سو 73 جب کہ حساس پولنگ بوتھس کی تعداد پانچ سو 73 ہے۔


متعلقہ خبریں