برطانوی ایئر فورس کا صد سالہ جشن، بکنگھم پیلس پر فلائی پاسٹ

برطانوی شاہی ایئر فورس کے سو سال پورے ہونے پر رنگا رنگ تقریب  | urduhumnews.wpengine.com

لندن: برطانوی رائل ایئر فورس نے اپنی صد سالہ تقریبات کا جشن بکنگھم  پیلس  پر فلائی پاسٹ کر کے منایا۔

ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس سمیت پورے شاہی خاندان نے ایئر فورس کی جانب سے پیش کیے گئے مظاہرے کو دیکھا۔

دوسری جنگ عظیم میں معرکہ برطانیہ کی 78 ویں اور شاہی ایئر فورس کی 100  ویں سالگرہ  پر فوجی بینڈ نے خصوصی انداز میں موسیقی کی دھنیں بجائیں۔

فلائی پاسٹ میں 22 جنگی طیاروں نے مخصوص انداز سے دائرہ بناتے ہوئے فضا میں 100 کا ہندسہ بنا کر پرواز بھی کی۔

شہر کی انتظامیہ کے مطابق مظاہرے کو دیکھنے کے لیے 65  سے 70 ہزار کے قریب افراد وسطی لندن کی سڑکوں پر جمع تھے۔

اختتام پر ملکہ برطانیہ نے تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے تاریخ میں ایئر فورس کی اعلیٰ خدمات کو سراہا۔

سو سال قبل یکم اپریل 1918 کو رائل فلائنگ  کور اور رائل ایئر سروس کو ضم کر کے رائل ایئر فورس (آر اے ایف) کا قیام عمل میں آیا تھا۔


متعلقہ خبریں