نوازشریف اور مریم نواز ای سی ایل میں شامل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سابق وزیراعظم  نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری وزارت داخلہ نے دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چند روز قبل نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنائی تھیں، کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میں گرفتاری دی تھی جبکہ نوازشریف اور مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو پاکستان پہنچنے کا اعلان کر رکھا  ہے۔

احتساب عدالت نے نوازشریف کو گیارہ، مریم نواز کو آٹھ  جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

نیب نے فروری، جون اور جولائی میں وزارت داخلہ کو خطوط لکھے تھے جن میں نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کہا گیا تھا تاہم اس سے قبل اس درخواست پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں