گن کلب کی زمین اسپورٹس بورڈ کو دینے کا حکم


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دی گن اینڈ  کنٹری کلب کی زمین پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دی گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام کے حوالے سے پرویزمشرف دور کی قرارداد غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سروے آف پاکستان کو تین ہفتوں میں 145 ایکڑ زمین کی حد بندی کا حکم دیا۔

عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ 1975 میں لیز کے تحت 175 ایکڑ زمین دی گئی جس میں 2008 میں مزید 33 سال کی توسیع کر دی گئی، دی گن اینڈ کنٹری کلب کو دی گئی زمین کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔

عدالت نے گن کلب کے ملازمین کو اسپورٹس بورڈ میں ضم کرنے کا حکم  دیا اور کلب کے ممبرز کی فیس واپسی کا معاملہ متعلقہ وزارت کے سپرد کردیا، اس موقع پر جیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ دی گن اینڈ کنٹری کلب کی زمین پر پولی کلینک بنے گا۔


متعلقہ خبریں