اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ “میں ایک بار پھر کشیدگی میں فوری کمی اور جنگ بندی کی اپیل کرتا ہوں۔”
نیویارک میں جاری ایک پریس بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ایران اسرائیل کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب
انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ معاملے کو مزید بین الاقوامی نوعیت دینے سے گریز کریں اور فوجی مداخلت سے اجتناب برتیں انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی اضافی عسکری کارروائی کے نتائج نہایت سنگین اور دور رس ہو سکتے ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں سلامتی کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ان مسائل کا واحد اور دیرپا حل صرف اور صرف سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔