اسرائیلی فوج نے غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ یہودی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ میں النضر خاندان کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی کنارے کے دورے پر آئے یورپی وفد پر گولیاں برسا دیں
وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگ میں اب تک 53,655 افراد شہید اور 1,22,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق یہ تعداد 61,700 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب یہودی آبادکاروں کی جانب سے غزہ میں عقربا گاؤں پر حملہ کرکے مسجد کو نمازیوں کی موجودگی میں آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔