کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
میگا ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی، 210 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 179 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
اسلام آباد کی جانب سے صاحب زادہ فرحان نے 52 اور سلمان علی آغا نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق نے تین، وسیم ، فہیم اشرف اور عامر نے دو دو جب کہ ابرار نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو شعیب اختر نے ایک مضبوط پیغام قرار دے دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل 12 ، فن ایلن 41 ، ریلی روسو 16، حسن نواز 6، ایوشکا فرنینڈو 32 اور فہیم اشرف 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دینیش چندیمل 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد کی جانب سے بین ڈورشئیش اور سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
ٹیمیں