قطر کا 210 بوئنگ طیاروں کا بڑا سودا، 96 ارب ڈالر کی ڈیل

ڈیل

دوحہ: امریکی صدرکے دورہ قطر کے موقع پر قطر ایئرویز اور امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے درمیان 210 مسافر طیاروں کی خریداری کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

قطر ایئرویز ترجمان کے مطابق معاہدے کی مجموعی مالیت 96 ارب ڈالر ہے جوعالمی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

روس نے ترکیہ میں مذاکرات کے لیے وفد کا اعلان کر دیا

بوئنگ کمپنی حکام کے مطابق اس معاہدے سے امریکہ میں تقریباً چارلاکھ ملازمتوں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں پروڈکشن، انجینئرنگ، سپلائی چین اوردیگرشعبے شامل ہیں۔

یہ سودا نہ صرف قطر ایئرویز کے بیڑے کو جدید بنانے میں معاون ہوگا بلکہ امریکہ اورقطرکے معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

بوئنگ حکام اور قطری حکام نے اسے “تاریخی معاشی شراکت داری” قراردیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں