صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔
صدر مملکت نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی اور کمانڈر 10 کور بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ،آصف علی زرداری نے بھارتی حملوں میں زخمی پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔
خیبر پختونخوا،سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب،مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں
صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اورانکی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے،پوری قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
ہندوتوانظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں،مودی حکومت پاکستان کیخلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے ،پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے،پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بہادرسپوتوں نے 1971 کابدلہ لے لیا،شہبازشریف
اس موقع پر صدر مملکت نے زخمیوں کی دیکھ بھال پر اسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔