متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلیٰ اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی چھ جون کو ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 4 روز کے لئے ہوں گی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 27 مئی بروز منگل کو امارات کے وقت کے مطابق 7 بج کر 2 منٹ پر ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہوگی چاند غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک افق پر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحج بروز بدھ 28 مئی کو ہو گی اس طرح 6 جون کو ذوالحج کی 10 تاریخ اور عیدالاضحی ہونے کی توقع ہے۔