ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ قوم کے اتحاد اور یکجہتی کا سب سے مؤثر اور معتبر فورم پارلیمنٹ ہے۔
خرم دستگیرنے کہا کہ سینیٹ میں پہلگام واقعے پرایک متفقہ قرارداد منظورکی گئی ہے جس سے قومی اتفاق رائے کا اظہارہوا اگرحکومت مناسب سمجھے توقومی اسمبلی اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے۔
ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں پی ٹی آئی کی بڑی نمائندگی موجود ہےلیکن جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے تھے اوراپوزیشن سے ہاتھ ملانے کواہمیت نہیں دیتے تھے۔
وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان مکمل طور پرتیار ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں، اگر بھارت اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے، تو پاکستان ہر سطح پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اوربھارت کوئی بھی فیس سیونگ اقدام کرے، پاکستان سفارتی، قانونی اورعسکری ہرمحاذ پر جواب دینے کو تیار ہے۔