فیصلہ موخر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت تھی، بابر اعوان

بابر اعوان

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی نوازشریف اور مریم نواز کی درخواستیں مسترد ہونے پر سینئر قانون دان بابراعوان کا کہنا تھا کہ یہ درخواستیں قانون کے مطابق نہیں تھیں۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ موخر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت تھی کیونکہ کوئی قانون ملزم کی ایما پر فیصلہ موخر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر کیس ثابت ہو گیا تو پانچ قسم کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔

نامور قانون دان علی احمد کرد نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ کوئی اچھا فیصلہ نہیں آ رہا، فیصلہ موخر ہونے سے خطرات زیادہ سامنے آ رہے ہیں، آج کا فیصلہ پورے ملک کے لیے ہے، اس سے سیاست اور انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ موخر کرنے کی نوازشریف اور مریم نواز کی درخواست مسترد کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں